اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پشاورمسافر کوچ پر کنٹینر گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔. المناک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔.
تفصیلات کے مطابق کرک انڈس ہائی وے پر ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔.
حادثہ کرک انڈس ہائی وے پر دربار ہوتک کے قریب پرانے ایس این جی پی ایل کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کوچ پر کنٹینر گرا۔.
جیسے ہی میرانشاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کے حادثے کی خبر موصول ہوئی، بڑی تعداد میں شہری، پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔.
ریسکیو ٹیموں نے کنٹینر کے نیچے پھنسے مسافروں کو بچایا اور لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال پہنچایا، جن میں سے چھ کی شناخت ہو چکی ہے۔
.ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ پر 16 مسافر سوار تھے ۔.ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔. اس المناک حادثے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔