پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب،معاہدہ طے 

آئی ایم ایف معاہدے سے 700 ملین ڈالر ملیں گے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بجلی کی قیمتیں بروقت ایڈجسٹ کی ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق بروقت اقدامات کیے ہیں۔

آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے، پاکستان کو مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قرضہ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے اخراجات کم ہوں گے، پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں کمی آئے گی، پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے عالمی مارکیٹ میں اعتماد پیدا ہوگا، پاکستان کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا ہوگا اور بروقت بجلی کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کرنا ہوں گی، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے پاکستان پر ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا۔ جس کی وجہ سے پاکستان کو اب بھی بیرونی ادائیگیوں کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔

بیان کے مطابق آئی ایم ایف میکرو اکنامک انڈیکیٹرز اور گروتھ کو بہتر بنانا چاہتا ہے، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت میکرو اکنامک انڈیکیٹرز اور گروتھ میں بہتری آئے گی، مالیاتی نظم و ضبط کے نفاذ سے ملکی قرضوں میں کمی آسکتی ہے۔

اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف کو بنیادی بیلنس جی ڈی پی کے 4 فیصد سرپلس کی یقین دہانی کرائی۔ آمدنی بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت اور صوبوں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہو گی۔ حکام نے کہا کہ آمدنی میں اضافے کے لیے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca