پاکستان کی غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں زخمی مریضوں اور مہاجرین پر حملہ غیر انسانی فعل ہے، شہری آبادی اور املاک کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے، عالمی برادری غزہ پر اسرائیلی بمباری بند کرائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک ہسپتال پر بمباری کرکے وہاں علاج کے لیے موجود 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہوگئے جن میں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہیں۔

ہمیں فالو کریں