پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی دولتِ مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت، آسٹریلیا اور سری لنکا کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے یکم سے 4 نومبر 2026 تک انٹیگوا اینڈ باربوڈا کے شہر سینٹ جانز میں منعقد ہونے والے دولتِ مشترکہ کے 28ویں سربراہانِ حکومت اجلاس (CHOGM 2026) میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

اجلاس میں دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت، اعلیٰ حکام اور وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر دولتِ مشترکہ کے سربراہ شاہ چارلس سوم، ملکہ کامیلا، انٹیگوا اینڈ باربوڈا کے وزیراعظم گیسٹن براؤن اور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوٹچوے بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :اوٹاوا میں پاکستانی انجینئرنگ پروفیشنلز سے ہائی کمشنر محمد سلیم کی ملاقات، پاکستان کینیڈا تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آسٹریلیا اور سری لنکا کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں

اجلاس کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور سری لنکا کی وزیراعظم ہرینی اماراسوریا سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوٹچوے سے بھی ملاقات کی۔

اجلاس میں پاکستان کی شرکت دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے ساتھ روابط اور اعلیٰ سطح پر سفارتی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]