پی ایس ایل 11 کا فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین آمنے سامنے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔

فائنل سے قبل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں ملک کے نامور فنکار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔ ان میں عاطف اسلم، علی ظفر، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز شامل ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹرافی جیتے اور ان کی ٹیم بھی اسی ہدف کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنش لبوشین نے کہا ہے کہ ٹیم سخت مقابلوں کے بعد فائنل تک پہنچی ہے اور وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فائنل کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں شائقین کے لیے سہولتوں اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ افتتاحی اور اختتامی تقریبات سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔فائنل میچ کی براہ راست نشریات مختلف چینلز پر نشر کی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں