ایران کی نئی تجاویز امریکہ کو موصول ،ٹرمپ نے تصدیق کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ انہیں تہران کی جانب سے نئی سفارتی تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن کا وہ جلد جائزہ لیں گے، تاہم ان کے بقول ان تجاویز کے قابلِ قبول ہونے کا امکان کم ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی گنجائش موجود ہے، لیکن موجودہ صورتحال پیچیدہ اور غیر یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک اپنی پالیسیوں کے نتائج کی “زیادہ قیمت” ادا نہیں کی۔ امریکی صدر کے مطابق ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کو “دوستانہ ناکہ بندی” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی موجودہ قیادت میں اتحاد اور واضح سمت کا فقدان ہے۔ ان کے مطابق ایرانی حکام کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے اور قیادت کے بارے میں بھی غیر یقینی صورتحال ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب انہوں نے جرمنی سے 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں کی واپسی کا بھی ذکر کیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ ایران اور امریکہ کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں