بجلی و گیس کا گردشی قرضہ 5100 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کا مجموعی گردشی قرضہ بڑھ کر 5100 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ برس تقریباً 3500 ارب روپے تھا۔

کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ، ملکی معاشی صورتحال اور مالی ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کا مجموعی بیرونی قرضہ 137 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔اجلاس میں حکام نے بتایا کہ بتدریج معاشی بحالی کے آثار کے باوجود پاکستان اب بھی “غیر مستحکم استحکام” کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ مالی سال 2026-27 کے دوران جی ڈی پی شرح نمو 3.5 فیصد سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ظاہر کی گئی جبکہ مہنگائی کی شرح دوبارہ دو ہندسوں میں داخل ہو چکی ہے اور اپریل 2026 میں سالانہ بنیاد پر 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے حکومت کے ان ڈائریکٹ ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی پر مسلسل انحصار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔چیئرمین کمیٹی نے گردشی قرضوں میں اضافے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کی سست رفتار، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے باعث بڑھتے ہوئے سماجی و معاشی دباؤ پر بھی تشویش ظاہر کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں