امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی عالمی پذیرائی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے سفارتی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جبکہ ترک میڈیا نے پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان قابلِ اعتماد ثالث قرار دیا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے TRT کی رپورٹ کے مطابق علاقائی قوتوں کے برعکس پاکستان نے خاموش، منظم اور مؤثر سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا اور کشیدہ حالات میں دونوں فریقین کے درمیان رابطوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر کے بجائے بیک چینل ڈپلومیسی اور خاموش روابط پر مبنی رہی، جس کے باعث پاکستان امریکا اور ایران دونوں کے لیے قابلِ قبول ثالث کے طور پر سامنے آیا۔
ترک میڈیا کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، عسکری و انٹیلیجنس ساکھ اور امریکا، ایران، چین، خلیجی ممالک اور ترکیہ کے ساتھ متوازن تعلقات نے اسے منفرد سفارتی حیثیت فراہم کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت اقتصادی راہداریوں، علاقائی روابط اور سفارتی استحکام کے ضامن کے طور پر ابھری ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون نے بھی پاکستان کی علاقائی ساکھ کو مضبوط کیا، جبکہ عاصم منیر نے مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف سخت مؤقف اپنایا۔TRT کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران پاکستان ایک مؤثر اور قابلِ قبول ثالث کے طور پر ابھرا ہے، تاہم طویل المدتی اثر و رسوخ برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو معاشی چیلنجز پر قابو پانا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی، ایرانی، سعودی، قطری اور ترک حکام بھی ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سر اہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں