ماسکو حملوں کے پیچھے امریکا، برطانیہ اور یوکرین کا ہاتھ ہے: روس

روسی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کر دیا گیا ہے۔ روسی انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکہ، برطانیہ اور یوکرین کا ہاتھ ہے۔ حملہ آور حملے کے بعد یوکرین فرار ہونا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو میں 4 دہشت گردوں نے کراکو ہال پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک اور 182 زخمی ہوئے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]