اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
صائم ایوب کی درخواست منظور
پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد صائم ایوب نے اسکواڈ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی، جسے ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے منظور کر لیا۔
صاحبزادہ فرحان اسکواڈ کا حصہ بن گئے
صائم ایوب کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل تین کامیابیاں حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اس میچ میں کامیابی کے ساتھ اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی
