امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پرامید ہوں،شہباز شریف

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور مستقل امن کے حوالے سے پرامید ہیں۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے “روشن ترین لمحات” میں سے ایک سے گزر رہا ہے اور اسے عالمی سطح پر ایک ایماندار ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان کو ایک ایسا ملک سمجھا جا رہا ہے جس پر عالمی قیادت کو اعتماد حاصل ہے، اور اسی وجہ سے اسلام آباد میں مزید مذاکرات کے انعقاد کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کا حصول آسان نہیں، اس کے لیے صبر، حکمت اور مشکل فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں کے باعث ملک کی عالمی ساکھ میں بہتری آئی ہے اور ایران، امریکا اور خلیجی ممالک پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ طویل سرحد اور آبنائے ہرمز کے قریب بندرگاہوں کی موجودگی پاکستان کو خطے میں ایک اہم کردار دیتی ہے، خاص طور پر توانائی کی عالمی ترسیل کے تناظر میں۔

وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں نے سفارتی رابطوں کو مضبوط بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ماضی میں بعض عالمی مداخلتیں نہ ہوتیں تو جنوبی ایشیا میں صورتحال زیادہ سنگین ہو سکتی تھی، اور پاکستان کو اس وقت دہشت گردی کے نئے خطرات کا سامنا بھی ہے جن میں مختلف کالعدم گروہ شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں