تحریک انصاف نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بڑی تحریک اوراحتجاج کا عندیہ دے دیا 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی بنائی ہے۔

تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن اس نے ناکامی کی صورت میں حکمت عملی بنا لی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو کچرے کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھی رہے۔ تحریک کے لیے تیار ہوجاؤ، کل سے تحریک شروع ہوگی

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں جلسے سے ہورہا ہے، اس کا کلائمکس تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

ہمیں فالو کریں