10
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا ہے اور امریکی رویے کو سفارتکاری کے منافی قرار دیتے ہوئے
واضح کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے مستقبل پر جلد فیصلہ کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لارووف سے گفتگو میں کہا کہ
امریکا کے غیر قانونی اقدامات اور متضاد بیانات سفارتکاری کے دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی امریکا کے ساتھ مذاکرات پر فیصلہ کرے گا۔
روسی وزیر خارجہ نے بھی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو خطے کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں موجود ہے اور ہر فریق کو اس کی پاسداری کرنی چاہیے۔
ا
س سے قبل ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں جنگ بندی اور خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا، تاہم امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی کا الزام بھی عائد کیا۔
ادھر امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی بدھ کی شام تک ختم ہو سکتی ہے اور کسی معاہدے کے بغیر اس میں توسیع کا امکان کم ہے۔
امریکی صدر کے بقول، ان کا وفد ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہو چکا ہے۔