بے رحم بی جے پی سرکار نے سفاکیت کی انتہا کردی، 5 مکانات نذر آتش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست منی پور میں بے رحم بی جے پی سرکار نے سفاکیت کی انتہا کردی۔

منی پور کے علیحدگی پسند گروہوں کے سامنے بے بس بھارتی فوج اب نہتے شہریوں پر طاقت آزمانے لگی، بے گناہ عوام کو نشانہ بناکر متعدد مکانات نذر آتش کردیے گئے۔بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور کے ضلع کانگپوکپی کے گاؤں کھارام وائپھیئی میں لگنے والی آگ سے پانچ مکانات مکمل تباہ ہوگئے، کوکی تنظیموں نے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے تعین کا مطالبہ کردیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق واقعہ چرچ رہنماؤں کے قتل میں انصاف اور 14 یرغمال افراد کی رہائی کیلئے جاری کوکی زو تنظیموں کی احتجاجی ریلیوں کے دوران پیش آیا۔منی پور کے مزاحمتی گروہ کے ٹوئٹ کے مطابق بھارتی عسکری گروہ آسام رائفلز نے منی پور کے علاقہ اُکھرول میں بے گناہ لوگوں پر فائرنگ کر کے گھروں کو آگ لگا دی۔
عالمی ماہرین کے مطابق منی پورمیں اندرونی خلفشار کے باعث بدامنی عروج پر اور امن و امان کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں آزادی کی تحریکیوں کے زور پکڑتے ہی قابض بھارت نے نہتے عوام پر اپنی سفاکیت عیاں کر دی، مودی کی ہٹ دھرمی اور بے جا طاقت کے استعمال نے منی پور میں جاری بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں