امریکی شہری نے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست آئیووا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق 4 لاشیں ایک گھر سے اور مزید 2 لاشیں قریبی مقامات سے ملیں۔

مقتولین میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ تھا، تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حملہ آور کی شناخت 52 سالہ ریان فیلس مکفارلینڈ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور عمر واضح نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ مسکاٹائن تقریباً 24 ہزار کی آبادی پر مشتمل ایک ساحلی شہر ہے جو ریاست آئیووا کے دارالحکومت ڈیس موئنز سے 155 میل مشرق میں واقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں