عمران خان اور جمائمہ کا لندن میں واقع تاریخی گھر فروخت کے لیے پیش، قیمت کیا ہو گی ؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کی رہائش گاہ رہنے والا لندن کا تاریخی گھر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جائیداد کی قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (25 ملین پاؤنڈ) مقرر کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق "اورملی لاج” (Ormeley Lodge) نامی یہ تاریخی اور پرتعیش رہائش گاہ جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن کے قریب واقع ہے، جبکہ مشہور رچمنڈ پارک بھی اس کے نزدیک موجود ہے۔جارجین دور کے ابتدائی زمانے میں تعمیر ہونے والی اس عمارت کا مجموعی رقبہ تقریباً 15 ہزار 814 مربع فٹ ہے۔ اس میں 10 بیڈ رومز، 7 باتھ رومز، وسیع باغات اور ایک علیحدہ کاٹیج بھی شامل ہے۔

یہ رہائش گاہ اس حوالے سے بھی اہم سمجھی جاتی ہے کہ عمران خان نے جمائمہ خان کے ساتھ ازدواجی زندگی کے دوران اور بعد ازاں طلاق کے بعد بھی کئی برس یہاں قیام کیا۔ اس عرصے میں وہ اپنی سابقہ ساس لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ بھی اسی گھر میں مقیم رہے۔جائیداد فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد یہ گھر ایک بار پھر عالمی میڈیا اور پاکستانی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، کیونکہ اسے عمران خان کی ذاتی زندگی سے وابستہ اہم رہائش گاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں