اگلے 4 سے 5 دنوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع، الرٹ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، جس کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گرمی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشیں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا