وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون فیٹف شرائط مکمل ہونے پر مبارک دی

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کی شرائط پوری کرنے پر مبارکباد دی۔

گزشتہ روز فیٹف کے صدر نے کہا تھا کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، شرائط کی تکمیل کی تصدیق پاکستان کا دورہ کر کے کر دی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور گرے لسٹ کی شرائط پوری کرنے پر مبارکباد دی

بیان کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف کی جانب سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کور سیل قائم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سول، عسکری قیادت اور کور سیل میں شامل ٹیم کو سراہتے ہیں۔

آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو پاکستان کی فتح کے لیے کام کرنے والی ٹیم کے ہر رکن پر فخر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔