اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ ملکی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کو خاص طور پر زمینی لانچنگ سسٹم کے تحت تیار کیا گیا ہے، جو پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی ایک اور مثال ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کے تجربے کے دوران آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے موقع پر موجود رہ کر تمام مراحل کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون فوجی برتری میں بدل گیا،عالمی برادری کا اعتراف
تجربہ کامیابی سے مکمل ہونے پر اسے آپریشنل اور تکنیکی اعتبار سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب تجربے کو ملک کی اعلیٰ قیادت نے سراہا ہے۔ صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے اس پیش رفت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کی علامت قرار دیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق فتح-4 جیسے جدید میزائل سسٹمز نہ صرف خطے میں توازنِ طاقت کے لیے اہم ہیں بلکہ یہ پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس صلاحیت کو بھی مزید مضبوط بناتے ہیں۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی ترقی اور مقامی سطح پر اسلحہ سازی کے عمل کو مزید تیز کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔