14
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مسلسل حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 8 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق طائر شہر میں اسرائیلی فورسز نے رات بھر بمباری کی، جس میں نہ صرف رہائشی علاقے متاثر ہوئے بلکہ ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور ہسپتال میں ہنگامی صورتحال جاری ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور متعدد خاندانوں نے محفوظ مقامات کی طرف منتقلی شروع کر دی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ حملوں کے دوران بنیادی انفراسٹرکچر، سڑکیں اور بجلی کے نظام بھی متاثر ہوئے ہیں، جس سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق لبنان میں جاری یہ حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری طور پر تحقیقات اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی فائر بندی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے اور متاثرہ شہریوں کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔مقامی اور بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ طائر شہر اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری زندگی معمول پر نہیں، لوگ خوفزدہ ہیں اور بنیادی ضروریات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملے جاری رہتے ہیں تو متاثرہ علاقے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
لب