کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر آج اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انیتا آنند کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، جس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنما پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انیتا آنند اپنے دورۂ پاکستان کے دوران ملکی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی کمیونٹی نے مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں