راجن پور میں 15 کلو کی بکری کتنے میں فروخت ہوئی، قیمت جان کر حیران راہ جائینگے

اردور ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، یہ بات راجن پور میں اس وقت سچ ثابت ہو گئی جب ایک چھوٹی جسامت کی بکری کو 18 لاکھ روپے کی غیر معمولی قیمت میں فروخت کر دیا گیا۔

راجن پور میں 15 کلو وزن رکھنے والی ٹیڈی نسل کی بکری "شیری” اپنی خوبصورتی، منفرد رنگت اور نایاب خصوصیات کے باعث مہنگے داموں فروخت ہوئی۔ بکری کے مالک کے مطابق شیری عام بکریوں سے مختلف ہے اور اپنی نسل و خوبصورتی کی وجہ سے خاص مقام رکھتی ہے، اسی لیے اس کی قیمت بھی زیادہ مقرر کی گئی۔

خریدار بارات کی صورت میں پہنچے
شیری بکری کی خریداری کا انداز بھی منفرد رہا، خریدار کئی گاڑیوں پر بارات کی شکل میں پہنچے۔ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کیا گیا، بھنگڑے ڈالے گئے اور بکری کو پھولوں سے سجا کر رخصت کیا گیا۔

خوشی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع

بکری کی فروخت کے موقع پر باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں آنے والے مہمانوں کی قورمے اور میٹھے چاول سے تواضع کی گئی۔ اس منفرد خرید و فروخت کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مقامی افراد کے مطابق نایاب نسل کے جانوروں کے شوقین افراد بعض اوقات اپنی پسندیدہ خصوصیات رکھنے والے جانوروں کے لیے بڑی رقم خرچ کرتے ہیں، جس کی مثال راجن پور میں ہونے والی یہ فروخت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں