اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے رات گئے لاہور سے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو موٹروے کے ذریعے اسلام آباد لے گئی ہے۔ .
واد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا، عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ،کارکن زمان پارک کے باہر موجود
فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا اور فواد چوہدری کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حمید کی درخواست پر کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن وزیر بن گیا ہے، جو نگران حکومت میں ہیں ان کا پیچھا کرے گا جب تک انہیں سزا نہیں ملتی، حکومت میں شامل لوگوں کو گھروں کو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے