سبز چائے ذہنی تناؤ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرو ل کے مریضوں کیلئے مفید قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سبز چائے کو ‘سپر فوڈ ڈرنک کہنا غلط نہیں ہوگا کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور اپنی غیر معمولی خصوصیات کے باعث ذہنی تناؤ کو دور کرتا ہے۔

دوسری طرف، سبز چائے موڈ کو بہتر بنانے اور کام پر توجہ بڑھانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے جینیاتی تبدیلیاں بھی لاتی ہے جس سے لمبی عمر ممکن ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینول اور کلوروجینک ایسڈ، انسولین کے خلاف مزاحمت کو کم کرتے ہیں، سیلولر کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتے ہیں اور جسم میں اندرونی سوزش کو کم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سبز چائے میں ایک خاص قسم کا امینو ایسڈ ہوتا ہے جسے ‘تھیانائن کہا جاتا ہے۔ اس کے پتوں میں تھینائن پایا جاتا ہے۔ یہ پورے جسم اور خاص طور پر دماغ کو پرسکون کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسمانی اضطراب اور تناؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بچوں اور نوعمر افراد میں ذہنی تنائو کی علامات

2017 کی ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کا باقاعدہ استعمال پر سکون نیند میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جاپان کی یونیورسٹی آف شیزوکا کے ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد جریدے ‘نیوٹریئنٹس میں لکھا ہے کہ سبز چائے میں موجود کچھ اہم اجزاء دل و دماغ کو پرسکون کرتے ہیں اور گہری نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com