اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنماشہریار آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو خیبرپختونخوا پولیس نے تیسری بار حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے علی محمد خان کی گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں۔
علی محمد خان کی رہائی کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پروبیشن مکمل ہونے پر رہا کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر رہا کیا گیا۔ .
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا بعد میں رہا کر دیا گیا اور پھر پکڑ لیا گیا۔