اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کور کمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ممکنہ طوفان بائپر جوائے کے حوالے سے رات گئے بدین میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی حیدرآباد سمیت عسکری اور سول اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا
کور کمانڈر نے بروقت تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ اب تک پاک فوج کے دستے ریسکیو کے لیے مختلف مقامات پر پہنچ چکے ہیں، اس لیے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
دوسری جانب ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا پاکستان کی جانب فاصلہ کم اور خطرات بڑھ گئے ہیں۔لوگوںکی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی سی بدین نے کہا کہ مقامی لوگوں کو سرکاری عمارتوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج کے رینجرز اور سرکاری افسران و ملازمین آبادی کے انخلاء اور نقل مکانی میں مصروف ہیں۔