132
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کردی گئی جس کے باعث بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد متاثر ہوگئے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کے لیے چینی اور گھی مہنگا ہوگیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 30 روپے اور گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم آزادی پیکیج کا آغاز آج 11 اگست سے ہوگا، آزادی پیکیج کے تحت آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے ہوگی، جب کہ چاول اور دالوں پر 25 روپے کی رعایت ہوگی۔