غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 78 سالہ خالدہ ضیا جگر کو سانس لینے میں دشواری اور ذیابیطس کا سامنا ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ملک کے دو بار وزیراعظم رہنے والے کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیا۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد اور خالدہ ضیاء ایک دوسرے کی سخت سیاسی حریف ہیں اور دونوں 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے بنگلہ دیش کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو 2008 میں بدعنوانی کے الزام میں 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ گھر میں نظر بند ہونے سے قبل انہوں نے 2 سال جیل میں گزارے۔ خالدہ ضیا نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
273