آشوب چشم سےکیسے بچا جاسکتا ہے،نگران وزیر صحت نے بتا دیا 

 

لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیراہتمام آشوب چشم سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ آشوب چشم کی وجہ سے ادویات کی مارکیٹ میں قلت ہے، آنکھوں کی ادویات بلیک میں فروخت ہوتی ہیں، افسوس کی بات ہے کہ آئی ڈراپس پر منافع خوری ہو رہی ہے۔

پنجاب: آشوب چشم میں کمی نہ آ سکی،9 ہزار سے زائدمزید کیسز رپورٹ

نگران  وزیر صحت نے کہا کہ آشوب چشم کی کوئی خاص دوا نہیں، قرنطینہ سے آشوب چشم سے بچا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ دنیا میں ڈینگی صرف بچوں کی بیماری ہے اور پاکستان واحد ملک ہے جہاں ڈینگی بالغوں میں ہوتا ہے، پاکستان میں مردوں میں ڈینگی زیادہ ہے اور ڈینگی کی سب سے زیادہ اقسام پاکستان میں رپورٹ ہو رہی ہیں، ڈینگی کا علاج ہمارے لیے  ایک مشکل کام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی حکومتوں نے ڈینگی اسپرے کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی، اسپرے کرکے مچھروں میں ڈینگی سے قوت مدافعت پیدا ہوئی، جن ممالک نے ڈینگی کنٹرول کیا انہوں نے ڈینگی اسپرے نہیں کیا۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ دنیا میں بیماریاں بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com