ٹورنٹو سمیت گرد و نواح میں شدید گرمی کی وارننگ جاری، درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)انوائرمنٹ کینیڈا نے پیر سے ٹورنٹو اور گرد و نواح کے علاقوں کے لیے زرد درجے (ییلو لیول) کی شدید گرمی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

محکمے کے مطابق درجہ حرارت 30 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ ہیومیڈیکس 38 سے 45 کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گرم اور مرطوب موسم بدھ یا جمعرات کی شام تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

انوائرمنٹ کینیڈا نے کہا ہے کہ منگل اس گرمی کی لہر کا سب سے شدید دن ہوگا، جب بعض علاقوں میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے باعث فضائی معیار بھی متاثر ہو سکتا ہے اور ایئر کوالٹی ہیلتھ انڈیکس بلند خطرے کی سطح کے قریب پہنچ سکتا ہے۔

وارننگ ٹورنٹو، پکرنگ، اوشاوا، وان، رچمنڈ ہِل، مارکھم، پیل، ہیلٹن، ہیملٹن اور نیاگرا کے لیے جاری کی گئی ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی سے نڈھال ہونے کی ابتدائی علامات، جیسے سر درد، متلی، چکر آنا، شدید پیاس، گہرے رنگ کا پیشاب اور غیر معمولی تھکن پر فوری توجہ دیں، جسمانی سرگرمی روک دیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔

شدید گرمی کے پیش نظر سٹی آف ٹورنٹو نے اپنی ہیٹ ریلیف اسٹریٹجی نافذ کر دی ہے۔پیر دوپہر سے شہر کے مختلف مقامات پر چار موبائل واٹر ٹریلرز نصب کیے جائیں گے، جہاں شہریوں کے لیے پینے کے پانی اور بوتلیں بھرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

واٹر ٹریلرز درج ذیل مقامات پر قائم کیے جائیں گےنیتھن فلپس اسکوائرمیل لاسٹ مین اسکوائرایسٹ یارک سوک سینٹرباربرا ہال پارک یہ سہولیات گرمی کی وارننگ ختم ہونے تک برقرار رہیں گی، جبکہ نیتھن فلپس اسکوائر پر واٹر اسٹیشن فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران بھی موجود رہے گا۔

اس کے علاوہ اسکاربرو، ایٹوبیکوک، یارک، ایسٹ یارک سوک سینٹرز، میٹرو ہال اور نارتھ یارک سوک سینٹر میں کول اسپیسز عوام کے لیے کھلے رہیں گے، جبکہ 136 اسپڈائنا روڈ پر 24 گھنٹے کھلا رہنے والا کول اسپیس بھی قائم کیا جائے گا۔

شہر بھر میں 170 سے زائد سپلیش پیڈز، 84 ویڈنگ پولز اور 57 آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز بھی عوام کے لیے کھلے رہیں گے، جن میں سے 8 پولز گرمی کی وارننگ کے دوران رات 11 بج کر 45 منٹ تک کھلے رکھے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں