371
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دبئی سے وسطی امریکی ملک نکاراگوا جانے والے طیارے کو فرانسیسی ایئرپورٹ پر روک کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ طیارہ فرانس کے ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے کے لیے اترا تھا۔فرانسیسی حکام کے مطابق دبئی سے فرانس کے وتری ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے تھا۔
بھارتی طیارے کے مسافروں کو عارضی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ فرانس میں ہندوستانی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کو روک لیا گیا ہے۔فرانسیسی سکیورٹی ادارے طیارے کے مسافروں سے تفتیش کر رہے ہیں۔ وتری ایئرپورٹ دارالحکومت پیرس سے 160 کلومیٹر دور ہے۔ چارٹرڈ طیارہ رومانیہ کی ایئرلائن کا ہے۔
