آسٹریلوی کلب کرکٹر کی6 گیندوں پر 6 وکٹیں،ناٹوٹنے والا ریکارڈ قائم

گولڈ کوسٹ پریمیئر لیگ ڈویژن 3 میں  سرفرز پیراڈائز کلب کی ٹیم مدگیرابا کے خلاف تقریباً جیت چکی تھی اور 179 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسے آخری اوور میں صرف پانچ رنز درکار تھے اور 6 وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن مدگیرابا کے کپتان گیرتھ مورگن نے 6 گیندوں پر 6 وکٹیں لے کر  سب کو حیران کر دیا۔

 

مورگن نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ امپائر نے اوور کے آغاز میں مجھ سے کہا کہ مجھے میچ جیتنے کے لیے ہیٹ ٹرک کرنا ہو گی اور جب یہ ہو گیا تو وہ میری طرف دیکھتا رہا۔ جیک گارلینڈ نے گیند کو سیدھا مڈ وکٹ پر اچھال دیا اور 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اگلے دو بلے باز مڈ آن اور مڈ وکٹ پر کیچ ہوئے۔

سرفرز پیراڈائز 8 کے 174 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد، مورگن کو میدان میں اپنے ساتھیوں کی مزید مدد کی ضرورت نہیں تھی، اس کے بعد آخری دو بلے بازوں کو کلین بولنگ کیا

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مورگن نے اتنی شاندار باؤلنگ کی ہو، اس سے قبل بھی مورگن ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں لے چکے ہیں

ہمیں فالو کریں