جہاں اینٹی کرپشن نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اسد قیصر کو گزشتہ رات اسلام آباد سے صوابی منتقل کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 3 نومبر کو پولیس اور اینٹی کرپشن نے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب عدالت میں پیشی کے موقع پر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہتری کی امید ہے، باقی میں تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔
