براڈ پیک سانحہ، 8 کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق،لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 8 کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے، جبکہ امدادی ٹیموں نے ہلاک کوہ پیماؤں کی لاشیں بھی ریکور کر لی ہیں۔ دو کوہ پیما اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثے کے بعد پاک فوج، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم خراب موسمی حالات امدادی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

4 لاشوں کی شناخت مکمل

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے 4 کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ تین میتیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں براڈ پیک پر بڑا حادثہ، نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیما برفانی تودےگرنے سے لاپتہ

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دیگر متاثرہ کوہ پیماؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ موسم بہتر ہوتے ہی سرچ آپریشن کو مزید وسعت دی جائے گی۔

کیمپ ٹو سے کیمپ تھری جاتے حادثہ

بین الاقوامی کوہ پیماؤں پر مشتمل 10 رکنی ٹیم براڈ پیک پر کیمپ ٹو سے کیمپ تھری کی جانب بڑھ رہی تھی کہ اچانک برفانی تودہ گرنے سے اس کی زد میں آ گئی۔حادثے کے بعد تمام کوہ پیما رابطے سے باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ڈرون فوٹیج سے متاثرین کا سراغ

ریسکیو آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں کی مدد سے مزید متاثرین کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد تلاش کا عمل مزید تیز کر دیا گیا۔حکام کے مطابق لاپتہ افراد میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت دو کوہ پیما شامل ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

خراب موسم بڑا چیلنج

ریسکیو ٹیموں کو سب سے بڑا چیلنج سخت موسمی حالات کا سامنا ہے۔ برفباری، تیز ہواؤں اور دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسم سازگار ہوتے ہی ہیلی کاپٹرز اور دیگر دستیاب وسائل کے ذریعے سرچ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔

حکام کا متاثرہ خاندانوں سے رابطہ

صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ لاپتہ اور جاں بحق کوہ پیماؤں کے حوالے سے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

کمشنر بلتستان نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی امدادی کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

گلگت بلتستان حکومت نے براڈ پیک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

کوہ پیمائی برادری سوگوار

براڈ پیک دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ہر سال دنیا بھر سے کوہ پیما اسے سر کرنے کے لیے پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

حالیہ حادثے نے عالمی کوہ پیمائی برادری کو متاثر کیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے جاں بحق کوہ پیماؤں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں