برٹش کولمبیا میں شہری میں ہٹنا وئراس کی تصدیق،ہسپتال داخل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک ایسے شہری میں نایاب اور خطرناک وائرس ’’ہنٹا وائرس‘‘ کی تصدیق ہوئی ہے جو انٹارکٹکا کے تفریحی بحری سفر سے واپس آنے کے بعد قرنطینہ میں تھا۔

صوبائی حکام کے مطابق متاثرہ شخص میں وائرس کی علامات نسبتاً ہلکی ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔برٹش کولمبیا کی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بونی ہنری نے بتایا کہ متاثرہ شخص یوکون کا رہائشی ہے اور وہ ایم وی ہونڈیئس نامی بحری جہاز کے ذریعے انٹارکٹکا کے سفر سے واپس آیا تھا۔ قرنطینہ کے دوران دو روز قبل اس میں بخار اور سر درد جیسی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد اسے اور اس کے شریکِ حیات کو وکٹوریہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ٹیسٹ کے نتائج میں ’’اینڈیز قسم‘‘ کے ہنٹا وائرس کی موجودگی سامنے آئی۔حکام کے مطابق یہ نتیجہ ابتدائی نوعیت کا ہے اور حتمی تصدیق کے لیے نمونے ونی پیگ میں قائم قومی خرد حیاتیاتی تجربہ گاہ بھیجے گئے ہیں۔
متاثرہ شخص کے شریکِ حیات کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم انہیں بھی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ایک تیسرے مسافر کو احتیاطاً اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چوتھا فرد گھر میں ہی تنہائی اختیار کیے ہوئے ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اینڈیز قسم کا ہنٹا وائرس دیگر اقسام کے برعکس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث طبی حکام نے نگرانی سخت کر دی ہے۔ تاہم ادارے نے واضح کیا ہے کہ عام عوام کے لیے خطرہ فی الحال کم ہے۔

کینیڈا کی چیف پبلک ہیلتھ افسر جوس رائمر کے مطابق ملک بھر میں 27 افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے جنہوں نے تصدیق شدہ مریض کے ساتھ فضائی سفر کیا تھا۔ ان افراد کو قریبی رابطہ قرار نہیں دیا گیا کیونکہ وہ پروازوں میں مریض کے قریب نہیں بیٹھے تھے۔ادھر برٹش کولمبیا کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات مکمل ہیں اور طبی عملے کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں