فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین نے ارجنٹینا کو ہرا کر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سنسنی خیز فائنل میں سپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

امریکا کی ریاست نیو جرسی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم مقررہ 90 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔

اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں، تاہم دوسرے ہاف میں سپین کے فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ارجنٹینا اضافی وقت میں بھی گول نہ کر سکی اور یوں سپین نے 0-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرا فیفا ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی، جبکہ سپینش کھلاڑیوں نے تاریخی فتح کا بھرپور جشن منایا۔ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے امریکی صدر سے چاندی کے تمغے وصول کیے، اس موقع پر کپتان لیونل میسی میڈل وصول کرنے کے بعد آبدیدہ ہوگئے۔

ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر سپین کے پاؤ کیوبارسی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، جبکہ کپتان روڈریگو ہرنینڈیز بہترین کھلاڑی قرار پائے اور انہیں گولڈن بال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سپین کے گول کیپر اونائی سائمن نے گولڈن گلوز ایوارڈ اپنے نام کیا۔

2010ء میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سپین نے دوبارہ فائنل تک رسائی حاصل کی اور دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ سپین ایک منفرد اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور 2023ء میں ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اب بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

دوسری جانب ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا مقررہ 90 منٹ کے دوران گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی، جس کے باعث وہ ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ میں 90 منٹ کے اندر گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سپین نے میچ میں گول کی جانب مجموعی طور پر 15 شاٹس لگائے، جن میں سے 9 شاٹس ہدف پر تھے، جبکہ ارجنٹینا دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود سپین کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں