فیفا ورلڈ کپ،کینیڈا اور سوئٹزرلینڈنے ناک آئوٹ مراحلہ کیلئے کوالیفائی کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزرلینڈ نے میزبان کینیڈا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ۔

دوسری جانب شکست کے باوجود کینیڈا نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔وینکوور میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں زیادہ واضح مواقع پیدا نہ کر سکیں، تاہم سوئس ٹیم نے کھیل پر بہتر گرفت برقرار رکھی۔ سوئٹزرلینڈ کے کپتان گرانیت ژاکا نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا 149واں میچ کھیلا، جبکہ بریل ایمبولو کی ایک خطرناک کوشش کو کینیڈا کے گول کیپر میکسیم کریپو نے شاندار سیو کرکے ناکام بنا دیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز کے ساتھ ہی سوئٹزرلینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 46ویں منٹ میں جوہان مانزامبی کے عمدہ کراس پر روبن ورگاس نے گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے صرف 11 منٹ بعد مانزامبی نے خود بھی گول اسکور کر دیا اور سوئٹزرلینڈ کی سبقت 2-0 کر دی۔کینیڈا نے ہمت نہ ہاری اور میچ میں واپسی کی کوشش جاری رکھی۔ 76ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی پرومس ڈیوڈ نے میدان میں آنے کے محض چند لمحوں بعد شاندار ٹیم ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر دیا، تاہم میزبان ٹیم برابر ی کا گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
اس کامیابی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ گروپ بی میں سرفہرست رہا اور اب 3 جولائی کو ناک آؤٹ مرحلے میں گروپ ای، ایف، جی، ایچ، آئی یا جے کی تیسرے نمبر کی ٹیم کا سامنا کرے گا۔ سوئس ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا اور ارجنٹینا اور فرانس کے بعد تیسری ٹیم بن گئی جو مسلسل چار ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں پہلے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔دوسری جانب کینیڈا اگرچہ میچ ہار گیا، لیکن گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ کینیڈین ٹیم اب 28 جون کو لاس اینجلس میں گروپ اے کی رنر اپ ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں