فچ نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فِچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بڑھتی ہوئی سیاسی عدم استحکام، کمزور حکومتی اتحاد اور قبل از وقت انتخابات کو آؤٹ لک تبدیل کرنے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

فچ کی رپورٹ کے مطابق منفی درجہ بندی 2022 کے آغاز سے پاکستان کی بگڑتی ہوئی لیکویڈیٹی اور بیرونی فنڈنگ ​​کی صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ ​​تک رسائی پر تحفظات ہیں جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر دباؤ کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تھا اور آئندہ مالی سال میں یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔

فچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مہنگے ایندھن کی وجہ سے مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔

ہمیں فالو کریں