سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بڑا جرم قبول کرلیا، کتنی سزا ہو سکتی ہے ؟

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں عدالت کے سامنے جرم قبول کر لیا ہے جس کے بعد ان کی سزا کا فیصلہ 18 اگست کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں سڈنی میں معمول کی پولیس چیکنگ کے دوران ڈیوڈ وارنر کا ڈرنک ڈرائیونگ ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں ان کا نتیجہ مثبت آیا۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں باضابطہ طور پر چارج کر دیا تھا۔

وارنر نے غلطی تسلیم کرلی
رپورٹس کے مطابق مئی میں ہونے والی ابتدائی سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے مؤکل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور اس واقعے کو ایک "احمقانہ حرکت” قرار دیا ہے۔

بدھ کے روز ہونے والی عدالتی کارروائی میں ڈیوڈ وارنر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ضرورت نہیں تھی جبکہ ان کے وکیل نے عدالت کو باضابطہ طور پر مطلع کیا کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر جرم قبول کرتے ہیں۔

18 اگست کو سزا سنائی جائے گی
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 اگست مقرر کی ہے جس روز ڈیوڈ وارنر کو سزا سنائی جائے گی۔ آسٹریلوی قوانین کے تحت ڈرنک ڈرائیونگ کے اس جرم پر مختلف سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ سزا میں کم از کم چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے نااہلی، 2200 آسٹریلوی ڈالر تک جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ نو ماہ قید بھی شامل ہو سکتی ہے۔ تاہم حتمی سزا کا فیصلہ عدالت شواہد اور قانونی نکات کی روشنی میں کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران پیش آنے والا واقعہ

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے دوران مختصر تعطیلات کے لیے سڈنی گئے ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ دوستوں کے ساتھ ایک دعوت میں شرکت کے بعد وہ گاڑی چلا کر گھر واپس جا رہے تھے کہ پولیس نے معمول کی جانچ کے دوران ان کا ڈرنک ڈرائیونگ ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا۔
ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد پولیس نے انہیں موقع پر ہی چارج کر دیا جبکہ بعد ازاں معاملہ عدالت میں پہنچ گیا۔

شاندار کیریئر کے باوجود قانونی مشکل
ڈیوڈ وارنر کا شمار آسٹریلیا کے کامیاب ترین اوپننگ بیٹرز میں ہوتا ہے اور وہ بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔ تاہم شراب پی کر گاڑی چلانے کے مقدمے میں جرم قبول کرنے کے بعد اب ان کی نظریں 18 اگست کو ہونے والے عدالتی فیصلے پر مرکوز ہیں جس میں عدالت ان کے خلاف حتمی سزا کا اعلان کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں