گورنر پنجاب نے 21 رکنی صوبائی کابینہ سے حلف لے لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی رہنماں ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور دیگر نے حلف لیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاس لاہور میں نئی صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔
گورنر ہائوس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوںبشمول ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، مراد راس اور دیگر نے حلف اٹھایا۔

اس سے قبل بدھ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی 21 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دی۔

پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، لاہور سے مراد راس شامل ہیں جب کہ علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور راجہ بشارت کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب سے نوابزادہ منصور، سردار محسن لغاری، غضنفر عباس چینہ، سردار شہاب الدین، سردار حسنین بہادر دریشک کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سردار مجید نیازی، ملک تیمور، منیب چیمہ، علی عباس شاہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ کابینہ

سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، راجہ یاسر ہمایوں، خرم شہزاد ورک، حسین جہانیاں گردیزی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca