4
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات چھبیس مئی سے اٹھائیس مئی تک ہوں گی، جس دوران تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
حکومت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
