بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے وضاحت مانگ لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔

آئی سی سی کے مطابق اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ تقریر کی ویڈیو ٹیسٹ میچ ختم ہونے سے پہلے نشر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو اور ویڈیو جاری کرنا آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے،آئی سی سی کے مطابق ای سی بی نے ڈریسنگ روم کی ریکارڈنگ اور وڈیو نشر کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی۔
بین اسٹوکس نے ساتھی کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ سے آگاہ کرنے والی تقریر کھیل شروع ہونے سے قبل کی تھی۔آئی سی سی کے مطابق ڈریسنگ روم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میچ کے اختتام سے پہلے جاری نہیں کی جاسکتی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں