اگر میں صدر منتخب نہ ہوا تو خونریزی ہوگی،ٹرمپ کا انتباہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو میں ایک ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو تاریخی اور اپنی انتخابی مہم کو امریکہ کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا.سابق صدر ٹرمپ نے یہ خونی بیان امریکی آٹو انڈسٹری کو لاحق خطرات پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا
ٹرمپ نے میکسیکو میں کاریں بنانے اور امریکیوں کو فروخت کرنے کے چینی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں منتخب ہوا تو میں ایک کار پر 100 فیصد ٹیکس لگا دوں گا اور پھر چین ان کاروں کو امریکہ کو فروخت نہیں کر سکے گا. اور اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ سب کے لیے خونی ہوگا

ہمیں فالو کریں