بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گردعالمی گھیرا تنگ،امریکا میں بڑی کارروائی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گردعالمی سطح پرگھیراتنگ ہوتا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں امریکا میں اہم کارروائی بھی کی گئی ہے۔امریکا سمیت دیگرممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ کردار دنیا کے سامنے آگیا ہے۔بھارتی جریدے کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث بھارتی شہری نتیش کوشل امریکی قانون کی گرفت میں آگیا۔ ایف بی آئی کی کارروائی میں گرفتارہونے والا ملزم مختلف جرائم میں ملوث بھگوان پوریا گروہ کے لیے کام کر رہا تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آئی پیٹرک گینڈی کے مطابق بھارتی مجرمانہ تنظیمیں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے کے لیے کرپٹ اہلکاروں کا سہارا لیتی رہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب سے شروع ہونے والا جرائم پیشہ گروہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے۔ بھارتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف امریکی سیکیورٹی اداروں کا آپریشن ہارڈ بال کامیابی سے جاری ہے۔معروف بھارتی صحافی نوویا بال کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی نااہلی سے بھارتی جرائم پیشہ گروہ سرحدیں پار کر کے دنیا کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ امریکا میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی حالیہ گرفتاریوں نے ثابت کر دیا کہ امریکا کی بھارتی شہریوں پرعائد سخت ویزا پابندیاں بالکل درست ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں