توہین آمیز بیان: بھارتی سپریم کورٹ کا نوپور شرما سے معافی کا مطالبہ

اردو ورلڈکینیڈا( ویب نیوز )بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ نوپور شرما بھارت کی کشیدہ صورتحال کی ذمہ دار ہیں اس لیے انہیں اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

بھارتی سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ نوپور شرما نے اپنے بیان سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اس لیے اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار نوپور شرما ہی ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس سوریا کانت نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ اس بحث میں نوپور شرما کو کیسے سراہا گیا لیکن جس انداز میں انہوں نے بیان دیا اور بعد میں کہا کہ وہ ایک وکیل ہیں وہ انتہائی شرمناک ہے اسے اس صورتحال پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوپور شرما نے گستاخانہ بیان کے معاملے پر ملک بھر میں اپنے خلاف درج مقدمات کو دہلی منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جس سے وہ دستبردار ہوگئی ہیں۔

عدالت نے نوپور شرما کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا اور ان کے وکیل سے کہا کہ جب انہوں نے دوسرے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے تو انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا لیکن جب ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اس لیے کسی کو آپ کو ہاتھ لگانے کی ہمت نہیں تھی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca