ایران ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا، ایرانی صدر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک قومی اتحاد، یکجہتی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ترقی، وقار اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے گا۔

صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پوری قوم کو یہ سبق دیا کہ ایران کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے عوام اور ان کا اتحاد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم آج بھی اسی سوچ اور رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے باہمی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور عوام کی مخلصانہ خدمت کے ذریعے ملک کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے پُرعزم ہے۔
صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کا مستقبل عوامی اعتماد، قومی اتفاق اور مشترکہ کوششوں سے وابستہ ہے۔ ان کے مطابق حکومت ملک کی عزت، استحکام، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تعزیتی تقریبات جاری ہیں، جن میں ملک بھر سے عوام اور مختلف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق صدر پزشکیان کے بیان کا مقصد موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد کو مضبوط بنانا، عوام کے اعتماد کو بحال رکھنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ ایران اپنی داخلی و علاقائی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں