ایران کسی دھمکی سے نہیں جھکے گا،ایرانی صدر کو ٹرمپ کو جواب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے صدر مسعود پشیکان نے امریکا کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا اور اسلامی جمہوریہ کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمان صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں اور کسی بھی طاقت کے دباؤ کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے امریکی حکام پر زور دیا کہ ایران کو فوجی حملوں کی دھمکیاں دینا بند کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی نظام میں ناانصافی، قانون شکنی اور ظلم میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سیاست کو صرف طاقت تک محدود کر دیا گیا ہے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے جو اخلاقی اصولوں پر قائم ہے اور عالمی سطح پر انصاف اور استحکام کا حامی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور خطے میں فوجی تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں