مسعود مجید 40 کروڑ لے کر ترکی گئے، فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسعود مجید کوزرداری نے 40 کروڑ دے کر ترکی بھیج دیا، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچو ہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ اور اس کے 12 اتحادیوں کی شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ تخت لاہور تحریک انصاف کا حق ہے، کور کمیٹی نے پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب نامزد کر دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں شیطانی کھیل شروع کر دیا گیا ہے، ملک کے وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ 5، 6 ارکان غائب ہوسکتے ہیں، پنڈی کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے ایم پی اے مسعود مجید مبینہ طور پر رحیم یار خان سے 40 کروڑ روپے لے کر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عطا تارڑ نے ہمارے ایم پی اے سے رابطہ کیا ہے، اندازہ لگائیں کہ ایم پی اے کو 35.35 کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں، اگر اسی طرح ممبران کو خریدا جاتا رہا تو پاکستان میں جمہوریت نہیں رہے گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca