میاں نواز شریف 21 اکتوبر دن کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرینگے 

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے،  پاکستان کا طیارہ نواز شریف کو لے کر یو اے ای سے لے کر روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں 

  ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا پڑے گا، شہباز شریف

خصوصی پرواز میں 152 افراد سوار ہوں گے، نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کارکن اور صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اس وقت جدہ میں ہیں، انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے، نواز شریف جدہ میں شاہی خاندان کے اہم افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نوازشریف نے واپسی کاٹکٹ کٹا لیا،پرواز ای وائی 243 شام 4 بجکر 25 منٹ پر لاہور لینڈ کریگی

ہمیں فالو کریں