مسلم لیگ ن کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن نے قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست اور دیگر سیاسی امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے اجلاس میں قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اتحادی جماعتوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca